114

پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان

Spread the love

لاہور (سپورٹس نیوز ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ

بورڈز کے درمیان شیڈول سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز راولپنڈی سےشروع کی جاسکتی ہے، آسٹریلوی بورڈ نے سیریز راولپنڈی سے شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں