121

انڈر19 ورلڈکپ: افغان بولرز نے تاریخ رقم کردی

Spread the love

اینٹیگا (ویب ڈیسک ) افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 کا یہ میچ لو اسکورنگ تھا، جسے افغان بولرز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ میچ بناڈالا۔ افغان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بمشکل 134 رنز بناسکی اور سری لنکا کو جیت کے لئے 135 رنز کا ہدف ملا، افغانستان کی جانب سے عبدالہادی 97 گیندوں پر 37 اور نور احمد نے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

تاہم افغان ٹیم نے عمدہ بولنگ اور معیاری فیلڈنگ کی مدد سے اپنے ٹارگٹ کا دفاع کیا اور سری لنکا کو ہدف سے قبل ہی دبوچ لیا اور 4 رنز سے فتح حاصل کرلی، افغان ٹیم کی عمدہ فیلڈنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سری لنکا کے 4 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ افغانستان انڈر 19 ٹیم 2 فروری کو سیمی فائنل میں انگلینڈ ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں