101

دورہ چین ، وزیراعظم آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات

Spread the love

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیر اعظم کے دورہ چین سمیت مختلف امور زیرِ بحث آئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوئی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سمیت ملکی سیکیورٹی اور خطےکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

اہم ترین ملاقات میں دورہ چین ، قومی سلامتی پالیسی،ملکی داخلی وسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ہم پُر عزم ہیں، اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے امداد کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ایپکس کمیٹی نے ایک بار پھر افغانستان میں بگڑتی انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا، عالمی برادری بھی معاشی تباہی روکنے کے لیے نازک موڑ پر افغانستان کو امداد فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں