108

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے شہباز شریف کو خط

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔اٹارنی جنرل نے اپنے خط میں کہا ہے کہ 16 نومبر 2019ء کو لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی تھی۔خط میں شہباز شریف سے مزید کہا گیا

کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت 4 ہفتوں کے لیے تھی۔ٓاٹارنی جنرل نے اپنے خط کے ذریعے اپوزیشن لیڈر پر واضح کیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی لندن میں طبیعت بہتر ہے۔خط میں یہ بھی کہا گیا کہ سابق وزیراعظم جب باہر گئے تھے تو اُن کی حالت بڑی نازک بتائی گئی تھی لیکن جیسے ہی وہ لندن پہنچے اُن کی حالت بہتر ہوگئی۔اٹارنی جنرل کے خط میں شہباز شریف سے کہا گیا کہ لندن جانے کے بعد نوازشریف ایک بھی دن اسپتال داخل نہیں رہے، اُن کی سیاسی اور سماجی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں