125

مودی حکومت نے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی

Spread the love

نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارت کی حکومت نے جمعہ کے روز پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے۔ اسی طرح کا ایک ایکشن دسمبر میں بھی لیا گیا تھا جب بھارت نے 20 پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کیے تھے۔ بھارت کی وزارت اطلاعات کے سیکریٹری اپوروا چندرا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن یوٹیوب چینلز کو بند کیا گیا ہے ان کے ویوز کی تعداد 130 کروڑ سے زیادہ تھی۔ یہ پاکستان سے باہر سے آپریٹ کیے جا رہے تھے اور ان کے ذریعے بھارت کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی تھیں۔

اس موقع پر بھارتی وزارت اطلاعات کے جوائنٹ سیکریٹری وکرم سہائے نے بتایا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 35 یوٹیوب چینلز کے علاوہ دو ٹوئٹر ہینڈلز ، دو انسٹاگرام اکاؤنٹ، دو ویب سائٹس اور ایک فیس بک اکاؤنٹ بھی بند کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے بڑے یوٹیوب نیٹ ورک جن میں TALHA (KHOJI TV) FILMS، Apni Dunya Network شامل ہیں، کے علاوہ پاکستان کے صحافیوں کو بھی ٹارگٹ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں