95

آو مل کر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں، حکومت کا اپوزیشن کو خط

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے پر قانون سازی کےلیے اپوزیشن سے مدد مانگ لی، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اوربلاول بھٹو کو خط لکھ دیا۔ آئینی ترمیم کےلیے پارلیمانی رہنمائوں کومدعو کیا گیا ہے، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلیے نام مانگے گئے ہیں، شاہ محمود قریشی کا خط اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں موصول کرلیا گیا۔خط کے متن میں وزیر خارجہ نے پارلیمان کی تمام بڑی جماعتوں کو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے قانون سازی کیلئے درکار تعاون کی درخواست کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن پر مشتمل جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے تحریر کر رہا ہوں۔ جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ بنانا اس علاقے کے لوگوں کی دیرینہ خواہش اور پی ٹی آئی کے منشور کا کلیدی جزو ہے۔ تاہم 35 ملین لوگوں کی اس خواہش کو پورا کرنے میں بنیادی رکاوٹ ایک آئینی ترمیم ہے جس کے لیے پارلیمنٹ کی دوتہائی اکثریت درکار ہے۔ اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں اور 35 ملین لوگوں کے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے اس اقدام کو حقیقت بنانے میں تاریخی کردار ادا کریں۔

ٹیگز :

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں