102

لاہور میں سلنڈر دھماکا، 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Spread the love

لاہور ( نیوز رپورٹ )لاہور کے معروف لوہاری گیٹ کے علاقے میں دکانوں کے قریب گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے قریب کھڑی موٹرسائیکلیں جل گئیں۔زوردار دھماکے کے نتیجے میں

متعدد عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔دھماکا ہوتے ہی جائے دھماکا پر پولیس، ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری پہنچ گیا۔ریسکیو اداروں اور فائر بریگیڈ نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ بجھائی اور جھلس جانے والے افراد کو وہاں سے اسپتال منتقل کیا۔میؤ اسپتال کے ایم ایس کے مطابق 20 زخمیوں کو میؤ اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے ایک زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا جبکہ 3 کی حالت تشویش ناک ہے جن میں بچہ بھی شامل ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑ گیا، فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ڈی سی لاہور کی جانب سے انارکلی بازار میں بم ڈسپوزل اسکواڈ تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں