200

بجٹ 2022-23 کب پیش کیا جائے گا، وزارت خزانہ کا شیڈول جاری

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا شیڈول جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سال 2022 اور 2023 کے بجٹ کی تیاری 15 مارچ سے شروع کی جائے گی اور اس دوران وفاقی حکومت کی آمدن، ٹیکس اور نان ٹیکس تجاویز تیار کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ بھی تیار کیا جائے گا جب کہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر 15 اپریل تک تیار کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ سالانہ پلان کورڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس اپریل میں ہوگا جب کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی میں ہوگا اور وفاقی کابینہ سے جون کے پہلے ہفتے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں