125

پورٹ قاسم پر ڈیزل سے بھرا جہاز ریت میں پھنس گیا

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز ) پورٹ قاسم پر ڈیزل کا بھرا جہاز ریت میں پھنس گیا تاہم پھنسے جہاز کو بنڈل جزیرے کے قریب سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پورٹ قاسم پر کروڑوں لیٹرزسے لدا ڈیزل کا جہاز ریت میں پھنس گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پھنسے جہاز کو بنڈل جزیرے کے قریب سے نکالنے کی کوشش جاری ہے ، جہاز سے تیل کے رساؤ کا امکان ہے۔ ترجمان پورٹ قاسم کا کہنا تھا کہ جہاز صبح ساڑھے 7بجےپھنسا، جس کے باعث جہاز کی برتھنگ متاثر ہوئی، جہاز پھنسنے کی وجوہات معلوم کررہے ہیں۔

اس حوالے سے معاون خصوصی محمودمولوی نے بتایا کہ آج صبح 2جہازوں کےانجنوں میں خرابیاں پیداہوئیں، نیوی گیشنل چینل میں داخل ہونےکےدوران جہازوں میں مسئلہ ہوا۔
،محمودمولوی کا کہنا تھا کہ بنڈل جزیرے کےقریب دونوں جہازوں کے انجن میں خرابی تھی، دونوں جہازوں کوویٹنگ ایریا میں لنگر انداز کردیا گیاہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں جہازوں کوجلدبرتھوں پربھیج دیا جائے گا ، نیوی گیشن چینل صاف ہےاورپائلٹ اسٹینڈ بائی پرہیں۔ یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل سی ویو کے ساحل پر بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 پھنس گیا تھا، جسے ڈیڑھ ماہ بعد آپریشن کے ذریعے نکالا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں