اسلام آباد ( بدلو نیوز ) نیوی سیلنگ کلب کیس میں سابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فوجداری کارروائی کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ ایڈمرل (ر) ظفر عباسی کی جانب سے وکیل اشتر اوصاف عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ کیس کی مکمل سماعت کے دوران ظفر محمود عباسی کا نام تک نہیں لیا گیا،ظفر محمود عباسی کو آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا، ظفر محمود عباسی کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا گیا۔
جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کس بنیاد پر متعلقہ اداروں کو ظفر محمود عباسی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا، کیا اسلام آباد ہائیکورٹ براہ راست زمین خرید سکتی ہے، ہائیکورٹ نہیں بلکہ وزارت قانون زمین خریدنے کا اختیار رکھتی ہے، اسی طرح پاکستان نیوی نہیں بلکہ وزارت دفاع زمین خرید سکتی ہے کیونکہ وہ کنٹرول کرتی ہے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے ظفر محمود عباسی کے خلاف آبزرویشنز الگ سے تو نہیں دی ہوں گی ، وہ آبزرویشنز ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھ کر دی گئی ہوں گی ۔
111
نیوی سیلنگ کلب کیس میں فوجداری کارروائی کے حکم کیخلاف سابق ایڈمرل ظفر عباسی نے عدالت سے رجوع کرلیا
Spread the love