103

شمالی کوریا کا رواں ماہ چوتھا میزائل تجربہ

Spread the love

سیئول ( نیٹ نیوز )شمالی کوریا نے آج صبح کم فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں، شمالی کوریا کا رواں ماہ یہ چوتھا میزائل تجربہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے ایئرپورٹ کے مشرقی علاقے سے فائر کئے

گئے۔جاپان نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے فائر کئے گئے دو میزائل مشرقی ساحل کے قریب گرے ہیں۔جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات بین الاقوامی برادری کے لیے سنگین مسئلہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا پانچ، گیارہ، اور 14 جنوری کو بھی میزائل تجربات کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں