91

ویکسینیشن کے بغیر بچے سکول نہیں آسکتے،وزیر تعلیم پنجاب

Spread the love

لاہور ( نیوز رپورٹ )وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ویکسینیشن کے بغیر اب بچے سکولوں میں نہیں آسکتے۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکولوں میں

کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ، 12 سال سےکم عمر بچوں کی سکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔مراد راس نے کہا کہ سکولوں کے بچوں کی اکثریت کو کورونا ویکسین لگوا دی گئی ہے، کورونا کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ سماجی سرگرمیاں ہیں۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قرآن پاک ترجمے کےساتھ پڑھانا لازمی قرار دیا گیا ہے،کچھ نجی سکول قرآن کلاسز کیلئے بچوں کو گھروں سے دوپٹے، ٹوپیاں لے کر آنے کا کہہ رہے ہیں،میری اپیل ہے کہ نجی سکول دوپٹے یا سکارف کو اپنے یونیفارم کا حصہ بنا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں