200

عمران خان نے کب جوہی چاولہ کو شادی کی پیشکش کی تھی

Spread the love

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ ادکارہ جوہی چاؤلہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار عمران خان نے انہیں اپنے بچپن میں شادی کی پیشکش کی تھی۔ بالی وڈ اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان آج اپنی 39ویں سالگرہ منارہے ہیں۔جوہی چاؤلہ نے انسٹاگرام پر عمران خان کی ایک بچپن کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی اورایک پرانا قصہ بھی صارفین کو بتایا۔جوہی نے انکشاف کیا کہ جب عمران خان صرف 6 سال کے تھے انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران کو اس وقت سے ہی ہیرے کی پہچان تھی،سالگرہ بہت مبارک ہو۔خیال کیا جارہا ہے کہ چونکہ جوہی نے عامر خان کے ساتھ کافی فلموں میں کام کیا ہے اور عمران ،عامر کے بھانجے ہونے کے ناطے جوہی سے فلم کی شوٹنگ پر ملے ہوں گے جہاں انہوں نے ادکارہ کو شادی کی پیشکش کی۔ واضح رہے کہ جوہی چاؤلہ نے بھارتی بزنس مین جے مہتا سے اپنےکیرئیر کے عروج میں ہی شادی کرلی تھی، ان کے شوہر کا شمار بھارت کے معروف کاروباری افراد میں ہوتا ہے، دونوں کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے اور یہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔دوسری جانب عمران خان نے متعدد بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کے بعد گزشتہ سال اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں