100

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

Spread the love

اسلام آباد: وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی ہے، جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی، اہم ترین ملاقات میں قومی سلامتی پالیسی،ملکی داخلی وسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم دفاعی حکام شریک ہیں جبکہ کئی اہم وفاقی وزرا بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں