107

وزیر اعظم عمران خان کا آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ

Spread the love

اسلا آباد ( بدلو نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف اور وفاقی وزراء کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس ‏آئی) سیکریٹریٹ کا دورہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہیڈکوارٹر پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد ‏انجم نےشرکا کا استقبال کیا۔ وفاقی وزرا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کےہمراہ ‏تھے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال ‏کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نےقومی سلائی استحکام اور خوشحالی کیلئےآئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا، ‏وزیراعظم نے قومی مفادات کے تحفظ کیلئےکی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار ‏کیا۔ واضح رہے کہ 24 ستمبر 2021 کو وزیراعظم نے آئی ایس آئی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا تھا۔ تینوں ‏مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، بلوچستان اور کےپی کے وزرائےاعلیٰ بھی ‏وزیراعظم کے ‏ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں