Spread the love
مانچسٹر( ویب ڈیسک ) باکسر عامر خان اور کیل بروک کے درمیان ہونے والا مقابلہ شروع ہونے سے پہلے ہی ریکارڈ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق 19 فروری کو مانچسٹر میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور کیل بروک کے درمیان مقابلہ ہوگا، اس مقابلے کے لیے ہزاروں ٹکٹس فروخت کے لیے رکھے گئے تھے۔ عامر خان کی فائٹ کے 23 ہزار ٹکٹس صرف 6 منٹ میں فروخت ہوگئے، رپورٹ کے مطابق یہ فائٹ کسی بھی کھیل کی تاریخ میں فروخت ہونے والا تیز ترین ایونٹ بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں کھلاڑی 19 فروری کو مانچسٹر اے او ایرینا میں آل برٹش گرج بوٹ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یاد رہے کہ چند گھنٹوں قبل باکسر عامر خان نے کیل بروک سے فائٹ سے قبل پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں مکے برسانے کی پریکٹس کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔