117

وفاق نےنواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے طلب کر لی

Spread the love

اسلام آباد ( ویب نیوز )وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگ لی۔اس ضمن میں اٹارنی جنرل آفس نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا۔وفاقی حکومت نے خط میں

پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے۔خط میں وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت سے کہا گیا ہے کہ ماہرین کی رائے ملنے پر نواز شریف کی واپسی سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماہرین نے اگر نواز شریف کی صحت بہتر قرار دی تو ان کے معالج سے رابطہ کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کی جانب سے گزشتہ روز اٹارنی جنرل کو شہباز شریف کے خلاف درخواست تیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں