112

کرتار پور میں بچھڑے ہوئے 2 بھائی 74 برس بعد مل گئے

Spread the love

کرتارپور ( نیٹ نیوز )قیامِ پاکستان کے وقت بچھڑنے والے 2 بھائیوں کی 74 برس بعد کرتار پور میں ملاقات ہو گئی۔پاکستان کے صدیق فیصل آباد سے بھارتی

پنجاب پھلے والا سے آنے والے اپنے بھائی حبیب عرف شیلا سے ملنے کرتار پور پہنچے۔پاکستانی شہری صدیق نے دور سے آتے ہوئے اپنے بھائی حبیب کو پہچان لیا۔دونوں بھائی آپس میں مل کر خوب روئے اور جھپیاں ڈالیں۔74 سال کے بچھڑے ہوئے دونوں بھائیوں کی ملاقات نے دیکھنے والوں کو بھی جذباتی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں