110

عثمان مرزا، جتوئی کیس نظامِ انصاف کیلئے چیلنج ہیں: فواد چوہدری

Spread the love

اسلام آباد ( ویب نیوز )وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عثمان مرزا، جی ٹی روڈ زیادتی کیس اور جتوئی کیس ہمارے نظامِ انصاف

کے لیے چیلنج ہیں۔یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سوال یہ ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے؟ ان کو عمومی مقدموں کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے؟فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پراسیکیوشن اورعدالت اپنی ذمے داری نبھائیں، ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں