120

کراچی میں غیرت کے نام پر وزیرستان سے تعلق رکھنے والا جوڑا قتل

Spread the love

کراچی ( ویب نیوز )کراچی کے علاقے ملیر کے بن قاسم ٹاؤن تھانے کی حدود میں نصیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر کے مطابق واقعہ بن قاسم کے علاقے پیپری نصیر آباد میں آج (بدھ کی) صبح سویرے پیش

آیا۔قتل ہونے والے دونوں افراد کا تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک کی گئی خاتون کی لاش گھر کے اندر جبکہ مرد کی لاش باہر گلی میں پڑی تھی۔ دونوں کو پستول سے گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے۔فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تعداد کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہو سکاجو واردات کے بعد فرار ہو گئے۔قریبی واقع کریانہ اسٹور کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے صبح سویرے چیخ و پکار اور فائرنگ کی آواز سنی۔ایدھی ترجمان کے مطابق دونوں لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ریسکیو ورکرز نے جناح ہسپتال منتقل کر دیں۔مقتول نوجوان کی شناخت 22 سالہ ولی الرحمٰن اور خاتون کی شناخت زاہدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولین قریبی عزیز تھے، پولیس کو شبہ ہے کہ مقتولہ کا شوہر مختار واردات میں ملوث ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں