108

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Spread the love

دہلی ) ویب ڈیسک ) بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ میں کورونا کی معمولی علامات ہیں تاہم انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے بھارتی گلوکارہ کو 2019 میں بھی سانس کے مسئلے کی وجہ سے اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ لتا نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی 92 ویں سالگرہ منائی تھی۔

لتا نے انیس سو بیالیس میں اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کردی تھی۔ دینا ناتھ کی بیٹیوں میں نہ صرف لتا نے سروں کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی بلکہ ان کی بہن آشا بھوسلے نے بھی گلوکاری میں اہم مقام حاصل کیا.. 1929 میں پیدا ہونے والی لتا کی آواز سے ان کی عمر کا ذرا بھی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ بھارتی گلوکارہ اب تک 50 ہزار سے زائد گانے گا چکی ہیں، وہ 1974ء سے 1991ء تک گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں

ٹیگز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں