145

سونی بھی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کی دوڑ میں

Spread the love

جاپان ( ویب ڈیسک ) موبائل فونز اور دیگر الیکٹرونک مصنوعات تیار کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنی سونی نے سی ایس ایس نمائش کے موقع پر ایک اور کانسیپٹ الیکٹرک گاڑی ویژن ایس سیڈان کے ساتھ ایک ایس یو وی کانسیپٹ گاڑی ویژن ایس 02 کو پیش کیا ہے۔ اس نئی گاڑی کی تیاری کے لیے ویژن ایس سیڈان کے تجربے کو مدنظر رکھا گیا تھا اور اس کی آزمائش 2021 میں شروع ہوئی تھی۔ اس مقصد کے لیے سونی نے آئندہ چند ماہ کے دوران ایک نئی کمپنی سونی موبیلٹی ان کارپوریشن کو تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے وہ الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں قدم رکھے گی۔

کانسیپٹ گاڑی کو پیش کرتے ہوئے سونی کے چیئرمین، صدر اور سی ای او کینیشیرو یوشیدا نے دونوں گاڑیوں کو پیش کیا۔ اس نئی ایس یو وی میں کافی کچھ ویژن ایس سیڈان جیسا ہی ہے مگر اس کی ساخت زیادہ کامپیکٹ ہے جبکہ یہ زیادہ بڑی بھی ہے جس کے 2 ورژن ہیں ایک 4 جبکہ دوسرا 7 مسافروں کے لیے ہے۔ سونی کے مطابق اس گاڑی میں 2 الیکٹرک موٹرز موجود ہیں اور ہر موٹر 268 ہارس پاور کی طاقت فراہم کرتی ہے۔ دونوں گاڑیوں کے اندر ایک بڑا ڈسپلے ہے جو 3 اسکرینوں پر مبنی ہے اور پورے ڈیش بورڈ پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بیک پر 2 ملٹی میڈیا ڈسپلے دیے گئے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ سونی کی جانب سے ان گاڑیوں کو کب تک صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے اور اس بارے مین تفصیلات نئی کمپنی کے قیام کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں