136

لیجنڈز بھی آسٹریلوی دورہِ پاکستان کے حق میں بول پڑے

Spread the love

سڈنی ( ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن اور انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان مائیکل وان نے بھی آسٹریلوی ٹیم کے ‏دورہ پاکستان کے حق میں آواز اٹھا دی۔ فاکس کرکٹ پر بات کرتے ہوئے دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرکٹ کے بڑے ممالک کو پاکستان جیسے ‏ممالک کا دورہ کیوں کرنا چاہیے اور اس کھیل کے فروغ دینے کی ذمہ داری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ‏کی بھی ہے۔ شین وارن نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہےپاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش اور اس طرح کی ‏جگہوں پر جانے کے لیے آپ کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈیا اور انگلینڈ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوش و خروش، پھر پیسہ اور ٹی وی کے حقوق کی آمدنی سے آتا ہے۔ ٹیموں کے لیے وہاں جانا ‏واقعی اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان میں ‏کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ ‘دی بگ 3’ (انڈیا، آسٹریلیا، انگلینڈ) کے پاس تمام پیسہ ہے اور ان ‏کے لیے دوسرے ممالک کی دیکھ بھال کرنا ضروری ہے، لہذا آسٹریلیا کسی بھی طرح پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے ‏جب اسے سیکورٹی کے لیے گرین سنگل مل جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں