102

ٹینس سٹار جوکووچ نے آسٹریلوی حکومت کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی،ر ہائی کے احکامات جاری

Spread the love

کنبرا (ویب ڈیسک) ٹینس سٹار جوکووچ نے آسٹریلوی حکومت کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی، عدالت نے فوری طورپر جوکووچ کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔ عالمی نمبرون جوکووچ جو ویزا منسوخی کے بعد امیگریشن حراست میں تھے۔فیڈرل سرکل کورٹ کے جج نے کیس کی سماعت کے دوران ویزا منسوخی کے احکامت کو رد کرتے ہوئے انہیں رہائی کرنے کا حکم کردیاہے۔

اس فیصلے کے بعد اب جوکووچ آسٹریلیا میں ہی قیام کرتےہوئےآسٹریلین اوپن میں اپنے اعزاز کا بھی دفاع کرنے کے اہل ہوگئےہیں۔ 34 سالہ ٹینس سٹار کو بغیر ویکسی نیشن آسٹریلیا آنےپر انٹری دینے سے انکار کرتےہوئے امیگریشن حکام نے ویزا بھی منسوخ کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں