100

سندھ ہائیکورٹ کا7 منزلہ پورشنز کیلئے یوٹیلٹی کنکشن نہ دینے کا حکم

Spread the love

کراچی ( ویب نیوز )سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو کراچی کے علاقے لیاری، آگرہ تاج کالونی میں فوری غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے 7 منزلہ پورشنز کے لیے بجلی، پانی، گیس کنکشن دینے سے بھی روک دیا۔کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی

لیاری میں 96 اسکوائر یارڈ پر 7 منزلہ پورشن بنانے کیخلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ایس بی سی اے کو فوری غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے کا حکم جاری کیا۔ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو7 روز میں رپورٹ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ آگرہ تاج لیاری میں تو 8،8 منزلہ پورشن بن رہے ہیں،ان غیر قانونی تعمیرات کو فوری ختم کیا جائے۔عدالت نے 7 منزلہ پورشنز کو یوٹیلٹی کنکشن نہ دینے کا حکم بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں