139

سیالکوٹ ،پریانتھا کمارا کی جگہ نئے سری لنکن منیجر نے فیکٹری کا چارج سنبھال لیا

Spread the love

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ سیالکوٹ میں پریانتھا کمارا کی ہلاکت کے بعد نئے سری لنکن منیجر اسانکا فرنینڈو نے فیکٹری کا چارج سنبھال لیا۔فیکٹری

ذرائع کے مطابق نئے سری لنکن منیجر کو پریانتھا کمارا کے متبادل پروڈکٹ ڈویلیپمنٹ مینجر بھرتی کیا گیا ہے۔فیکٹری مالک اعجاز بھٹی نے واقعہ کے چندر روز بعد سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور پریانتھا کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔دورے کے بعد فیکٹری مالک نے اعلان کیا تھا کہ پریانتھا کی جگہ پر سری لنکن باشندہ ہی اس کا متبادل ہوگا۔اسانکا فرنینڈو نے چارج سنبھال کر کام معمول کے مطابق شروع کر دیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں