117

مارچ میں اسلام آباد ایک بار پھر او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کریگا ، وزیر خارجہ

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مارچ کے ماہ میں اسلام آباد ایک بار پھر اسلامی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کرے گی ، 23 مارچ کی مسلح افواج کی پریڈ مسلم امہ کے وزرائے خارجہ کی کثیر تعداد دیکھے گی ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ آو ئی سی کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ کی عمارت میں ہوا ، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے اجلاس کے حوالے سے تعاو ن پر مشکور ہیں، اجلاس سے عالمی برادری میں افغان عوام کے مسائل کے حوالے سے شعور اجاگر ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزرائے خارجہ خصوصی اجلاس سے افغانستان کے عوام کو امید کی کرن نظرآئی ہے ، مارچ میں اجلاس میں افغان مسئلے سمیت مسلم امہ کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزرائے خارجہ کو پاکستان کے خوبصورت مقام نتھیا گلی لے جانے کا بھی پروگرام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں