127

ہوشیار: ڈیلٹا اور اومیکرون کے بعد کورونا کی نئی قسم آئی ایچ یو دریافت

Spread the love

پیرس ( ویب ڈیسک ) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی اقسام ڈیلٹا اور اومیکرون سے ابھی دنیا پوری طرح نمٹ نہیں پا رہی ہے کہ فرانس میں ایک اورنئی قسم دریافت ہو گئی ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں اور مؤقر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق فرانس میں دریافت ہونے والے کورونا کی نئی قسم کا نام ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے آئی ایچ یو رکھا ہے۔ فرانسیسی سائنسدانوں کے مطابق 46 جینیاتی تبدیلیوں والا کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ آئی ایچ یو (B16402) سے اب تک کل 12 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق فرانس میں دریافت ہونے والے کورونا کی نئی قسم کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ کس قدر خطرناک ہے؟

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے شہر مارسیلی میں شہریوں کو متاثر کرنے والے اس نئی قسم کے وائرس کا پہلا شکار ایک ایسا شخص ہوا تھا جس کی کیمرون کی سفری تاریخ تھی۔ واضح رہے کہ کیمرون افریقی ملک ہے۔ کورونا کی نئی قسم آئی ایچ یو ویرینٹ کی شناخت پہلی مرتبہ گزشتہ ماہ کی گئی تھی لیکن صرف ایک ماہ کے دوران اس نے پوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ فرانس میں قائم میڈیٹرینی انفیکشن یونیورسٹی ہاسپٹل انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ویرینٹ میں اب تک 46 میوٹیشنز (تبدیلیاں) ہوئی ہیں جو اومیکرون سے بھی زیادہ ہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زیادہ میوٹیشنز کی وجہ سے آئی ایچ یو اس وقت تک دستیاب تمام ویکسینز کے خلاف زیادہ مزاحمت کرسکتا ہے تاہم حتمی طور پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

ٹیگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں