133

بگ بیش میں تاریخ رقم کرنے والے حسنین کو ‘پابندیوں نے جکڑ’ لیا

Spread the love

سڈنی ) ویب ڈیسک ) بگ بیش لیگ کے ڈیبیو میچ کے پہلے اوور میں 3 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی ‏اسپیڈ اسٹار محمد حسنین ایونٹ کا اگلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ اپنی شاندار بولنگ سے دھوم مچانے والے 21 سالہ پیسر کے سامنے کورونا پابندیاں آ گئیں، وہ ‏کوئزلینڈ میں ایس او پیز کی وجہ سے ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
ایڈیلیڈ اسٹرئیکرز کے خلاف حسنین نے پہلے اوور میں تین وکٹیں اڑادیں اور چار اوور میں انیس رنز ‏‏دیئے تین شکار کیے۔

نوجوان فاسٹ بولر بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب وہ کل پرتھ ‏اسکاچرز کے خلاف سفری پابندیوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے تھنڈرز کا کہنا ہے کہ نوجوان بولر وقفے کے بعد ہفتے کے آخر میں ملیبرن کے ‏مقام پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں