Spread the love
لاہور ( ویب نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیکٹری ایریا سے4 بہنوں کے اغواء کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔عثمان بزدار نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچیوں کی بحفاظت بازیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اغواء میں ملوث ملزمان کو
جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری ایریا سے 4 کم عمر بہنوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،اغواء ہونیوالی بچیوں کی ماں نجی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار نے بھی سی سی پی او لاہور سے واقعےکی رپورٹ طلب کر لی ہے اوربچیوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔