136

جاوید اختر کا کنگنا کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ مسترد

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز)معروف بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کو اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف جاری ہتک عزت کے مقدمے میں بڑا دھچکا لگ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ممبئی کی عدالت نے جاوید اختر کا کنگنا رناوت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق،

مقدمے میں اس نئی پیشرفت کی تصدیق جاوید اختر کے وکیل جے بھردواج نے کی ہے۔جے بھردواج نے بتایا ہے کہ ’عدالت نے کنگنا رناوت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہےمقدمے کی اگلی سماعت 1 فروری کو اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ میں ہوگی‘۔خیال رہے کہ نغمہ نگار جاوید اختر نے کنگنا رناوت پر ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اُن کا نام خراب کرنے پر مقدمہ دائر کیاتھا، ان دونوں کے درمیان 2020 سے یہ تنازعہ چل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں