137

کشمیری 7 دہائیوں سے حق خود ارادیت کے لیے دربدر ہیں: مشعال ملک

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری 7 دہائیوں سے حق خود ارادیت کے لیے دربدر ہیں، بھارتی فورسز کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی زیر قیادت اسلام آباد پریس کلب کے باہر مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری 7 دہائیوں سے حق خود ارادیت کے لیے دربدر ہیں، مظلوم کشمیری قوم بھارتی مظالم کی چکی میں پس رہی ہے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، کشمیریوں کے جنازوں کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی 5 دہائیوں تک کشمیریوں کی جنگ لڑتے رہے، ان کے جنازے میں لوگوں کو شریک نہ ہونے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں