133

الیکشن کمیشن:ن لیگ،پی پی کے اکائونٹس کی رپورٹ 10 روز میں طلب

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی سے مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی رپورٹ 10 روز میں طلب کرلی۔
وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے دونوں جماعتوں کے اکاؤنٹس کی سکروٹنی جلد مکمل کرنے کی اورپی ٹی آئی وکیل شاہ خاور نے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پبلک نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کیا آج مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ سے متعلق کیس لگا ہے، فرخ حبیب اپنے کیس سے متعلق علیحدہ درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

فرخ حبیب کی استدعا پر چیف الیکشن کمشنر نے سکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی کہ 10 دنوں میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اکائونٹس پر پیشرفت رپورٹ جمع کرائی جائے، تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ صرف فریقین کے لیے ہے، رپورٹ فریقین کو دے دی جائے۔ ہم اپنے کمنٹ دے دیں، اس رپورٹ کو اس وقت تک پبلک نہ کیا جائے،دیگر جماعتوں کے اکائونٹس کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہو جانے دیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سب رپورٹس کو کیسے اکٹھا کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کی کاپیاں تمام فریقین کو فراہم کریں، اکبرایس بابر کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہر کیس میں سب چیزیں پبلک ہوتی ہیں۔ جوابدہ کے کہنے پر سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو خفیہ رکھا گیا۔
الیکشن کمیشن آرڈر کر دے کہ فریقین سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو پبلک نہ کردیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الئکشن کمیشن میں اتفاق ہے کہ رپورٹ کو پبلک کرنے کی ممانعت کرنے کی پوزیشن میں نہیں، الیکشن کمیشن نے سماعت پندرہ روز کے لئے ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں