143

پی ایس ایل بڈنگ: اے اسپورٹس نے عدالتی جنگ جیت لی

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز ) لاہور ہائی کورٹ نے پی ایس ایل کی بڈنگ کے خلاف جنگ جیو کی درخواست کو خارج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، درخواست جنگ جیو نے پی ایس ایل بڈنگ کیخلاف دائر کی تھی، لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر جسٹس شاہد وحید نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جی آر سی فورم کی موجودگی کے باوجود ہائیکورٹ میں رٹ کردی، ایسا ہوتا رہا تو کیا ساری سول کورٹس بند کردیں۔

اس موقع پر وکیل پی سی بی تفضل رضوی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بڈنگ میں پراسیس کو مکمل فالو کیا گیا، نیلامی میں قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، بڈنگ23دسمبر کو ہوئی، درخواست جان بوجھ کر تاخیر سےآئی، میری عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست قابل سماعت نہیں، لہذا اسے مسترد کیا جائے۔ اس رٹ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کونقصان ہوسکتا ہے۔ دوران سماعت اے اسپورٹس کے وکیل چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جو پوری دنیا میں مقبول ہے، اگر پی ایس ایل میں کوٸی رکاوٹ ہوئی تو سرمایہ کاری اور کرکٹ کو نقصان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں