117

اسٹار کرکٹر شعیب اختر کی اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے مکمل احتیاط کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق فاسٹ بالر نے اپنی والدہ کے انتقال کے تکلیف دہ وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شعیب اختر کا اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہنا ہے کہ ماں جی اب ہم میں نہیں رہیں لیکن اُن کی دعائیں اور دیے گئے اسباق ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

شعیب اخترنے کورونا وائرس نئی قسم اومیکرون کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لوگوں سے تعزیت کیلئے گھر نہ آنے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ جہاں ہیں وہیں رہتے ہوئے میری والدہ کیلئے دعائے مغفرت کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26دسمبر کو شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئی تھیں۔ سابق فاسٹ بالر نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرلکھا تھا کہ میرا سب کچھ میری ماں تھی، جو اللہ تعالیٰ کو پیاری ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں