114

کترینہ کیف کو مداحوں نے’’پیاری بھابھی‘‘قرار دیدیا

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز )بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو اُن کے مداحوں نے پیاری بھابھی قرار دے دیا ہے۔کترینہ کیف کےدیور سنی کوشل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔اُنہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ ایک بادشاہ کی طرح کا پوز، ایک جنگجو کی طرح کا

لباس‘۔کترینہ کیف نے سنی کوشل کی ان تصویر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’وائب ہے، وائب ہے‘۔جس پر سنی کوشل نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ اسی لیے تو ہائپ (چرچہ) ہے‘۔جیسے ہی کترینہ کیف نے اپنے دیور کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کیا ویسے ہی اُن کے مداحوں نے اُن کے کمنٹ پر مختلف دلچسپ تبصرے کرنے شروع کردیے۔ایک صارف نے لکھا کہ’بھابھی دیور کو داد دے رہی ہیں‘۔ایک اور صارف نے اداکارہ کو (cutest bhabhi) پیاری بھابھی قرار دے دیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں