169

پارلیمنٹ میں آتشزدگی، عمارت تباہ

Spread the love

کیپ ٹاؤن ( ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کی عمارت اور اس میں پڑا تمام ریکارڈ آگ لگنے سے مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا ہے۔ آگ لگانے کے الزام میں ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جسے کل عدالت پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کی اس تاریخی عمارت میں نایاب کتابوں کا ذخیرہ اور نسلی امتیاز کے دور میں استعمال ہونے والے سابق قومی ترانے کی نقل ہے جسے پہلے ہی نقصان پہنچا تھا۔ جنوبی افریقی حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کا وہ حصہ جہاں پارلیمان کے ارکان بیٹھتے ہیں۔ مکمل طور پرجل گیا ہے۔ آگ لگنے سے نئی عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔

آگ پارلیمان کے سب سے پرانے ونگ میں اتوار کو علی الصبح شروع ہوئی تھی اور بعد میں پارلیمان کے کمپلیکس کے نئے حصوں تک پھیل گئی تھی جو اس وقت استعمال میں ہیں۔
آگ بجھانے والے عملہ کی جائے وقوعہ پر پہنچنے والی پہلی ٹیم آتش زدگی پر قابو پانے میں ناکام رہی تھی۔ بعد میں تقریباً 70 فائرفائٹروں کو طلب کیا گیا تھا۔آگ پر قابو پانے کے لیے کرین کا بھی استعمال کیاگیا تھا۔ پارلیمنٹ کی عمارت میں آگ سے بچانے کے لیے فائر الارم لگائے گئے تھے لیکن تکنیکی خرابی سے یہ الارم اس وقت بجے جب فائر بریگیڈ کا عملہ پہلے ہی پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں