170

سارہ علی خان مندر میں فوٹو بنانے والے پاپا رازی فوٹو گرافرز پر گرج پڑیں ، سختی سے منع کر دیا

Spread the love

ممبئی (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پرا یک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی اور اداکارہ سارہ علی خان پاپا رازی فوٹو گرافرز کو سختی سے تصویر بنانے سے منع کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سارہ علی خان اور ان کے بھائی ابراہیم علی خان ممبئی میں مندر پہنچے جہاں اداکارہ نے غریبوں اور معذوروں میں امداد تقسیم کی ، اس دوران پاپا رازی فوٹوگرافرز بھی سارہ علی خان کی تصاویر بنانے پہنچ گئے ، سارہ علی خان انہیں دیکھ کر تھوڑا غصے میں آئیں اور پاپا رازی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں کہہ رہی ہوں کہ بند کرو، یہ مندر ہے ، ایسے نہیں چلے گا ۔‘‘

سارہ علی خان غریبوں میں کپڑے اور پیسے بانٹنے کے بعد جلدی سے گاڑی میں سوار ہو کر وہاں سے روانہ ہو جاتی ہیں ۔ کنگنا رناوت نے نئے سال میں ایف آئی آرکم اور’ لو لیٹرز‘ زیادہ ملنے کی خواہش کا اظہارکردیا . یاد رہے کہ حال ہی میں سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی فلم ’’ اتھرنگی ‘‘ ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کے ساتھ اکشے کمار اور تامل فلموں کے معروف اداکار دھنش نے مرکزی کردار نبھایاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں