193

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اہم خبر، ڈیجیٹل بینکاری کے لیے لائسنس کا اجرا

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈیجیٹل بینکاری کے لیے لائسنس کا اجرا کرنے جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیجیٹل ریٹیل بینک اور ڈیجیٹل فُل بینک (ڈی ایف بی) کے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈی ایف بی ریٹیل صارفین ، کاروباری اور کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ کام کر سکتا ہے، ڈی ایف بی نیا اکاؤنٹ، ڈپازٹ، قرض سمیت بینکاری خدمات فراہم کرے گا۔ ایس بی پی کے مطابق ڈی آر بی اور ڈی ایف بی کے تحت اسلامی بینکاری کی خدمات بھی فراہم کی جا سکتی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نئے لائسنس کے ذریعے ڈیجیٹل بینکاری کے دور کا آغاز کر رہے ہیں، یہ مکمل ڈیجیٹل بینک متعارف کرانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ بینک کے مطابق صارفین کو بذات خود کسی برانچ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے دیگر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں، سستی، کم لاگت ڈیجیٹل مالی خدمات بڑھانا ایس بی پی کے فریم ورک کا بنیادی مقصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں