140

پروفیسر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو گڈ بائے کہہ دیا

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز ) قومی کرکٹر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرلیا تاہم وہ فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے، پی ایس ایل میں لاہورقلندرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا باقاعدہ فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے اس سے قبل وہ ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ ٹیسٹ کے بعد وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے تھے، محمد حفیظ نے لاہور میں پریس کانفرنس میں ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کے دوستوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا، اپنے کیریئر اور کامیابی سے بہت مطمئن اور خوش ہوں، میری کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

کرکٹر محمدحفیظ کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے ساتھ میں نے کھیلا،18سال پہلے اپنے کیریئر کا خوبصورت سفر شروع کیا تھ، میں سپورٹ کرنے پرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پروفیسر حفیظ نے کہا کہ شاہد اسلم صاحب نے جتنا سپورٹ کیا وہ ہمیشہ یاد رہے گا، ٹیسٹ سے پہلے ریٹائرمنٹ لے چکا تھا اب وائٹ بال سے ریٹائرمنٹ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18سال مجھے ہر سطح پر مجھے سپورٹ کیا گیا، جب تک میری کارکردگی بہتر ہوگی میں انٹرنیشنل لیگ میں کھیلتا رہا ہوں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا مجھے افسوس نہیں ، میں بہت مطمئن ہوں، ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا ہے، کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں، اپنے ملک اور ٹیم کے لئے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں