147

ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، موٹرسائیکل سواروں نے ریحام خان کو

گاڑی سے اتارنے کی کوشش بھی کی۔ریحام خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا کہ جب وہ اپنے بھتیجے کی شادی سے واپس آرہی تھیں تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور گن پوائنٹ پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ریحام خان نے اپنے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس نام نہاد حکومت کو ایسے واقعات کا جوابدہ ہونا چاہیے۔ریحام خان کے پرسنل سیکریٹری نے اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں