97

غریب عوام کیلئے آج بڑا دن ہے، پہلے وزیر اعظم اور پھر انکی حکومت کیلئے دعا کریں : شوکت ترین

Spread the love

اسلام آباد ( کامرس نیوز )وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ بطور وزیرِ خزانہ وزیرِ اعظم کا غریبوں کے لیے خواب پورا کرتا رہوں گا، ملک کے غریب عوام کے لیے آج بڑا دن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے ثمرات آج تک عوام تک نہیں پہنچے، 74 سال عوام کو صرف خواب دکھائے گئے۔ اب عمران خان آئے ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ معیشت کو عوام کے لیے ترقی دیں گے، کچھ ایسا کریں کہ جس کی وجہ سے غریب

عوام کو مشکل نہ ہو۔ہمارے عوام عزت کے ساتھ اپنی روزی خود کمانا چاہتے ہیں، وزیرِ اعظم وہ شخص ہیں جو ریاستِ مدینہ پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیرِ اعظم کہتے ہیں کہ غریب کی حالت بہتر کرنے کے لیے انتظار نہیں کرنا، ایسا کام کرو کہ غریب کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں۔انہوں نے کہا کہ نچلے طبقے میں خوش حالی آئے گی تو اصل پاکستان بنے گا، ماضی میں ثمرات اوپر سے نیچے تک لانے کی بات کی گئی لیکن عملی طور پر کچھ نہ ہوا. بڑے بینک اب زراعت کے شعبے میں قرضہ دیں گے، زراعت میں 3 سال کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے صحت کارڈ کے ذریعے غریب عوام کے لیے علاج کا بھی بندوبست کیا، فلاحی ریاست کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، نچلے طبقے میں جب خوش حالی آئے گی تو پاکستان بنے گا۔وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں لیڈر ایک ہی ہے جس کا نام عمران خان ہے، پہلے وزیرِ اعظم عمران خان اور پھر ان کی حکومت کے لیے دعا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں