247

بتیاں بجھائی رکھ دی …..جگن کاظم گر گئیں …اورشازیہ منظور نے سنبھال لیا

Spread the love

لاہور ( شوبز نیوز )اداکارہ و مارننگ شو میزبان جُگن کاظم لائیو شو کے دوران گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے پر انجوائے کرتے ہوئے اچانک گِر پڑیں۔جگن کاظم جیسے ہی جھٹکے سے گِرتی ہیں ساتھ کھڑی شازیہ منظور انہیں اٹھنے میں مدد کرتی ہیں، اس واقعے کے بعد دونوں قہقہہ لگاتی ہیں۔جگن کاظم کے لائیو

شو کے دوران یوں گرنے کی ویڈیو پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ جگن کا یوں اچانک گرنا علیزے شاہ کی کاپی کرنا ہے جو کسی سنیئر اداکارہ کو زیب نہیں دیتا۔چند روز قبل لاہور میں ہونے والے فیشن شو کے دوران بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب اداکارہ علیزے شاہ گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے پر پرفارم کر رہی تھیں کہ اچانک ان کا لہنگا ان کے پاﺅں میں پھنس گیا جس پر اداکارہ فرش پر گر پڑیں تھیں۔علیزے شاہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں