186

سیالکوٹ: ( ع ) قتل کیس میں گرفتار ملزم کا تہلکہ خیز انکشاف

Spread the love

سیالکوٹ: ( بدلو نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس کام کرگیا، گذشتہ روز کھیتوں سے ملی بچی کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تیرہ سالہ علشبہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کو کھیتوں میں پھینکنے والے ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچی کے مبینہ اغوا اور قتل کی خبروں پر نوٹس لیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر پولیس افسران میں کھلبلی مچ گئی تھی اور سیالکوٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے چوبیس گھنٹوں کے دوران 300 سے زائد چھاپے مارے۔

ملزم شاہد کی گرفتاری کے بعد پولیس نے بتایا کہ ملزم بچی کا پڑوسی اور تین بچوں کا باپ ہے، جس نے بچی کو زیادتی کی نیت سے اغوا کیا ، بچی نے شور مچایا تو ملزم نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیرہ سالہ علشبہ کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کو کھیتوں میں پھینک دیا، گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب نے سیالکوٹ میں اغوا کے بعد 13سالہ لڑکی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی تھی اور واقعےمیں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔
اپنے بیان میں عثمان بزدار نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور حکام کو واضح ہدایت کی تھی کہ مظلوم خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں