Spread the love
ممبئی ( ویب ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار کے مسلمانوں سے بد ترین سلوک پر بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ بھی میدان میں آگئے ، کہا کہ اگر مسلمانوں کو کچلا جائے گا تو وہ لڑیں گے۔ بھارتی میڈیا کو دیےگئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ اگر مسلمانوں کے خلاف ایسے ہی مہم چلتی رہی تو اس سے بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے ، مسلمان اپنے گھر ، خاندان اور بچوں کا دفاع کر رہے ہیں ، انہیں کچلا جائے گا تو وہ لڑیں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مودی کے بھارت میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جا رہا ہے ، یہ سلوک ہر شعبے میں ہو رہا ہے ۔ مسلمانوں کے خون خرابے اور نسل کشی پر مودی سرکار مکمل خاموش ہے ، مودی نسل کشی کی دھمکیاں دینے والوں کو ٹویٹر پر فالو کرتے ہیں ۔