167

قومی کرکٹر فاطمہ ثنا اہم ایوارڈ کے لئے نامزد

Spread the love

دبئی( بدلو نیوز ) آئی سی سی نے ویمنز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے، پاکستانی کھلاڑی فاطمہ ثنا بھی شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے پلئیر آف دی ائیر کیلئے ناموں کا اعلان کردیا ہے، ویمنز ون ڈے پلئیر آف دی ائیر کیلئے4 کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ پاکستان کی فاطمہ ثنا سال کی بہترین ویمن کھلاڑی کیلئے شارٹ لسٹ ہوئیں ہیں، اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کی لیزل لی، انگلینڈ کی ٹیمی بیماونٹ اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز کو نامزدگیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

فاطمہ نے دو ہزار اکیس میں بیس وکٹ حاصل کیں جبکہ ایک بار میچ میں پانچ وکٹ بھی اپنے نام کیں، بہترین کارکردگی کے باعث انہیں آئی سی سی ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ واضح رہے کہ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کا اعلان اگلے سال 24 جنوری کو ہوگا جبکہ پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا جس میں شائقین اپنے پسند کے کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں