104

دنیا میں کون، کب 2022 کو ویلکم کہے گا ؟

Spread the love

لاہور (عمران ناصر ) دنیا بھر سالِ نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق مختلف ملکوں میں سالِ نو کا آغاز کب ہوتا ہے؟ نئے سال کا آغاز ایک چھوٹے سے ملک سموآ سے ہو گا، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 31 دسمبر سہ پہر تین بجے بحرلکاہل کے جنوب میں جزائر پر مشتمل ملک سموآ سب سے پہلے سال نو کو خوش آمدید کہے گا۔ پندرہ منٹ بعد نیوزی لینڈ کے جزائر چیتھم میں نئے سال کا آغاز ہو گا، شام چاربجے نیوزی لینڈ میں نیا سال شروع ہو گا، جبکہ پانچ بجے روس میں نئے سال کا آغاز ہو گا۔ چھ سے ساڑھے سات تک بجے آسٹریلیا کے زیادہ تر حصے سال 2022 میں قدم رکھیں گے، آٹھ سے سوا آٹھ بجے جاپان، جزیرہ نما کوریا، جنوبی آسٹریلیا پر نیا سال شروع ہو گا، نو بجے چین، فلپائن، سنگا پور سمیت گیارہ مزید ملک نئے سال کی آغوش میں پناہ لیں گے۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گا، ساڑھے دس بجے میانمار، گیارہ بجے بنگلہ دیش، ساڑھے گیارہ بجے بھارت اور سری لنکا میں بھی سال 2022 شروع ہو جائے گا۔ رات 12 بجے پاک وطن نئی امیدوں اور نئے خوابوں کے ساتھ سال 2022 میں قدم رکھے گا۔ رات تین بجے یونان، مصر، شام، لبنان، لیبیا سمیت مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے بتیس ممالک نئے سال میں داخل ہوں گے، صبح چار بجے جرمنی، ناروے، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور اٹلی سمیت یورپ کے 45 ممالک میں نئے سال کا آغاز ہو گا۔ پانچ بجے صبح برطانیہ اور آئرلینڈ سمیت 24 ممالک اور جزیروں میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔ امریکا پاکستان کے صبح دس بجے نئے سال میں داخل ہو جائے گا، جس کے بعد کینیڈا اور 29 دیگر ممالک بھی 2021 کو الوداع کہہ دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں