109

منی بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس طلب

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے منی بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ یہ بات ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔ منی بجٹ پاکستان اور عوام کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، شہباز شریف. ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ طلب کردہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کو پارلیمنٹ کے جاری سیشن میں ہی منظوری کے لیے پیش کیےجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیرقبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا تھا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد منی بجٹ بدھ کو ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا۔
وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا تھا کہ بجٹ منظوری کے وقت اپوزیشن شور مچانا شروع کردیتی ہے اور اہم قانون سازی کے وقت بھی اپوزیشن والے اپنا چورن بیچنا شروع کردیتےہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت زرداری اور نوازشریف کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔ منی بجٹ کے اہم نکات

نان فائلرز پر سے 800سے 1300سی سی تک گاڑی پر پابندی ختم کرنے کی تجویز
نان فائلرز پر سے50لاکھ کی جائیداد کی خریداری پر پابندی ختم کرنے کی تجویز
سو ڈالر قیمت تک کے موبائل پر ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز
چھوٹے کاروبار پر ٹیکس آدھا کرنے کی تجویز
پانچ ارب روپےمالیت کے قرضہ حسنہ کی اسکیم کی تجویز
1800 سی سی سے اوپر گاڑیوں کی در آمد پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز
3000 سی سی سے اوپر گاڑی درآمد کرنےپر 30 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز
شادی حال کے اوپر ٹیکس میں کمی کی تجویز
نئے پراجکٹس پر درآمدی ڈیوٹی ،سیلز ٹیکس 5 سال کے لئے ختم کرنے کی تجویز
جولائی 2019 سے نان بینکنگ کمپنیوں کا سوپر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز
فائلرز پر بینک سے رقم نکلوانے پر 0.3 فی صد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز
نیوز پرنٹ کی امپورٹ ڈیوٹی فری کرنے کی تجویز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں