121

پاکستان کو انتہا پسند سوچ سے لڑنا ہے: فواد چوہدری

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی ریاست کی سب سے بڑی لڑائی انتہا پسند سوچ سے ہے، پاکستان کو اس سوچ کی لڑائی لڑنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کا پاکستان واپس لینا ہمارے لیے اصل چیلنج ہے، آج عمران خان اس پاکستان کو بنانا چاہتے ہیں جو قائد اعظم نے سوچا تھا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قائد اعظم ہرگز پاکستان کو مذہبی ملک کی طرح نہیں دیکھتے تھے،

لوگ بے وقوف بنا رہے ہیں کہ اسلامی ملک کا مطلب مذہبی ملک تھا، پاکستانی ریاست کی سب سے بڑی لڑائی انتہا پسند سوچ سے ہے، پاکستان کو اس سوچ کی لڑائی لڑنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مخصوص سوچ پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مذہبی اقدار میں دخل اندازی سے ریاست کا کوئی تعلق نہیں ہوتا، 11 اگست 1947 کو قائد اعظم نے واضح کیا اقلیتوں کے کیا حقوق ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں