141

پنجاب میں بارشیں کب سے شروع ہوں گی ؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارشیں شروع ہونے کاامکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر میٹ آفس ڈاکٹر ظہیر بابر کا کہناتھا کہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل سے بارشوں کا امکان ہے ،

بارشوں سے پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند اور آلودگی میں کمی ہو گی ۔ملک کے پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے اس لیے شہری احتیاط کریں ۔ان کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور کے پی کے کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں